24 ستمبر 2015 - 08:22
یمن میں عید کی خوشی غم میں تبدیل، پندرہ سے زیادہ نمازی شہید + تصاویر

یمن کے دارالحکومت صنعا میں نماز عیدالاضحی کے موقع پر مسجد البلیلی میں دہشت گردانہ بم دھماکا۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق پندرہ سے زیادہ نمازی اس بم دھماکے میں شہید ہوئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز یمن کے دارالحکومت صنعا میں نماز عیدالاضحی کے موقع پر مسجد البلیلی میں دہشت گردانہ بم دھماکا ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق پندرہ سے زیادہ نمازی اس بم دھماکے میں شہید ہوئے ہیں۔ مسجدالبلیلی صنعا کے علاقے الصافیہ کے قریب واقع ہے- واضح رہے کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران یمن کی کئی مساجد میں دہشت گردانہ بم دھماکے ہوئے ہیں جن کے نتیجے میں دسیوں نمازی شہید ہوئے- دہشت گرد گروہ داعش اور القاعدہ کے ایجنٹوں نے ان بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی تھی-تازہ اطلاعات کے مطابق شہید ہونے والے نمازیوں کی تعداد انتیس ہوگئي ہے اور مذکورہ مسجد میں دو دھماکے ہوئے ہیں- بتایا گيا ہے کہ یہ دھماکے خودکش بم دھماکے تھے-ادھر یمن کے صوبہ حجہ میں جیاح شہر کے رہائشی علاقوں پر سعودی لڑاکا طیاروں کی بمباری کی بھی اطلاعات ہیں- اطلاعات کے مطابق جیاح شہر کے رہائشی علاقوں پر سعودی لڑاکا طیاروں کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے بارہ افراد شہید ہوگئے ہیں-

.......

/169